خبر کی زیر زبر

مصنف قیصر خان پتافی بتاریخ 4 اگست 2010 – 3:08 پی ایم ۔

mono.jpgخبر:… بھارت کو افغانستان سے تجارت کے لئے راہداری کی سہولت نہیں دی جائے گی: وزیراعظم
وضاحت:… یہ اجازت اس لئے نہیں دی جائے گی کیونکہ یہ اجازت پہلے سے ہی دی جا چکی ہے۔
خبر:… اسامہ پاکستان میں نہیں۔ امریکہ کے پاس معلومات ہیں تو فراہم کرے: وزیراعظم۔
وضاحت:… دراصل وزیراعظم صاحب نے یہ بیان ہیلری کلنٹن کے اس دعوے کے جواب میں دیا جس میں ہیلری نے کہا تھا کہ اسامہ پاکستان ہی میں ہے اور ہمارے وزیراعظم جو کہنا چاہتے تھے وہ امریکہ کے ڈر سے نہیں کہہ پائے۔ اس لئے فقرہ شروع تو کر بیٹھے لیکن پھر ڈر کر اس میں دو لفظ اضافی لگا گئے اور وہ ’’دو لفظ‘‘ ہیں ’’معلومات‘‘ اور ’’تو‘‘ یعنی وہ دراصل کہنا چاہتے تھے کہ اسامہ پاکستان میں نہیں امریکہ کے پاس ہے فراہم کریں۔
خبر:… نواز شریف اپنے کارکنوں کو سب سے زیادہ اہمیت دیتے ہیں: شہباز شریف۔
وضاحت:… یہ واقعی سچ ہے کہ نواز شریف صاحب اپنے کارکنوں کو سب سے زیادہ اہمیت دیتے ہیں اور وہ اس لئے کیونکہ نواز شریف صاحب اپنے کارکنوں کو سوائے اہمیت کے کچھ نہیں دیتے اور اہمیت بھی ڈانٹنے کے لئے دیتے ہیں۔
خبر:… امریکہ ڈالر کی قیمت پاکستانی کرنسی کے مقابلے میں گر گئی۔
وضاحت:… پریشانی کی کوئی بات نہیں۔ ڈالر کی صرف قیمت گری ہے ڈالر نظروں سے ابھی نہیں گرا جن کے پاس ہے سنبھال کر رکھیں۔ قیمت آخر بڑھتی گھٹتی ہے۔
خبر:… رحیم یار خان میں مسافر کوچ اور ٹریکٹر ٹرالی میں تصادم‘ دو افراد زخمی۔
وضاحت:… دراصل بس کے کنڈیکٹر نے کوچ کے ریڈی ایٹر میں پانی ڈالنے کی جگہ غلطی سے ڈرائیور کے نشے کی بوتل ڈال دی تھی جس کی وجہ سے کوچ مدہوش ہو گئی اور ٹریکٹر ٹرالی کو اپنا چچازاد سمجھ کر گلے ملنے دوڑ پڑی۔
خبر:… ضرورت پڑنے پر مزید ٹرینیں بند کی جا سکتی ہیں۔ چین سے لئے گئے تمام انجن خراب ہو چکے ہیں۔ چار سو انجنوں کی فوری ضرورت ہے: وزیر ریلوے غلام احمد بلور۔
وضاحت:… بلور صاحب نے ٹرینیں جیل میں بند کرنے کا اشارہ نہیں کیا۔ دراصل وہ وسائل کی قلت کی وجہ سے ٹرینیں روکنے کی دھمکی دے رہے ہیں۔ اب ظاہری بات ہے جب چین سے لئے سارے انجن خراب ہو چکے اور دو چار نہیں بلکہ چار سو انجنوں کی ضرورت ہے تو اس قلت کو گدھوں یا بیلوں سے تو پورا کیا نہیں جا سکتا۔ ہاں اگر ہمارے ملک میں ہاتھی پائے جاتے تو انجن کی جگہ ان کے استعمال کا سوچا جا سکتا تھا۔
خبر:… ڈیوڈ ہیڈلے نے ممبئی حملہ آوروں کی پاکستان نیوی سے تربیت کا اعتراف کر لیا۔ بھارتی حکام کی شکاگو جیل میں ہیڈلے سے تفتیش‘ آئی ایس آئی کے ملوث ہونے کا بھی اقرار: بھارتی دعویٰ۔
وضاحت:… دراصل ممبئی حملہ آوروں نے پاکستان نیوی سے تربیت تو ضرور لی تھی لیکن صرف مچھلیاں پکڑنے کی اور جس آئی ایس آئی کے بارے میں کہا گیا ہے کہ وہ ان ممبئی حملوں میں ملوث تھی تو یہاں یہ بات بہت شدت سے وضاحت طلب ہے کہ یہ آئی ایس آئی پاکستان کا جاسوسی ادارہ انٹر سروسز انٹیلی جنس نہیں بلکہ یہاں آئی ایس آئی سے مراد انڈین سپانسرڈ انسٹی ٹیوٹ ہے۔
خبر:… وہاڑی میں بجلی کی صورتحال بہتر نہ ہوئی تو احتجاج کریں گے: تہمینہ دولتانہ۔
وضاحت:… مسلم لیگ (ن) کی مرکزی نائب صدر و رکن قومی اسمبلی تہمینہ دولتانہ دراصل یہ کہنا چاہ رہی تھیں کہ اگر وہاڑی میں موجود ان کے گھر کی بجلی کی صورتحال بہتر نہ ہوئی تو احتجاج کیا جائے گا کیونکہ اگر انہیں عوام کی بات کرنی ہوتی تو وہ وفاقی جماعت کی لیڈروں میں سے ہیں اس لئے وہ پورے ملک میں بجلی کی صورتحال کو بہتر بنانے کا کہتیں۔ اس لئے واپڈا والے زیادہ پریشان نہ ہوں اور ان کے گھر کی بجلی کی صورتحال بہتر بنا دیں اور ہاں صورتحال بہتر بنانے سے کہیں واپڈا والے یہ نہ سمجھ بیٹھیں کہ تہمینہ دولتانہ صاحبہ خاتون ہیں تو ان کے صورتحال کہنے کا مقصد بجلی کے تاروں اور کھمبوں کو لپ اسٹک پاٶڈر لگانا ہے بلکہ ان کے کہنے کا مطلب بجلی کی فراہمی کو بہتر بنانا ہے۔
خبر:… فیصل آباد میں پاور لومز مزدوروں کے مظاہرے‘ دو فیکٹریاں نذر آتش۔
وضاحت:… فیصل آباد میں پاور لومز کے مزدوروں نے مظاہرہ کرنے کے دوران جو دو فیکٹریاں نذر آتش کر دی ہیں ان کا ہرگز یہ مطلب نہیں تھا کہ انہوں نے ان فیکٹریوں کو آگ لگا کر کسی دیوتا کی ’’بلی‘‘ کی ڈیمانڈ کو پورا کیا ہے بلکہ ان غریب مزدوروں کو کسی نے اقبال کا شعر سنا دیا جس کے نتیجہ میں انہوں نے فیکٹریوں کو آگ لگا دی اور وہ شعر کچھ یوں ہے کہ…
جس کھیت سے دہقاں کو میسر نہ ہو روزی
اس کھیت کے ہر خوشہ گندم کو جلا دو
(نوٹ:24جولائی2010 کو نواۓ وقت ملتان میں شاۓ ھوا )مستقل نام کالم “ادھر ادھر کی

qaisar-24july2010.jpg


زمرہ متفرق کے تحت شائع ہوا | تبصرہ میں پہل کیجیے »

جائیں تو جائیں کہاں…؟

26 مئی 2010 – 11:21 اے ایم

لالو: او یار کالو! کیا ہوا آج پریشان لگتے ہو۔ ...

تبصرہ میں پہل کیجیے »

کمال منصوبہ ساز

25 مئی 2010 – 5:45 اے ایم

چلو آخر ملتان کی قسمت جاگی اور ملتان میں ترقیاتی ...

تبصرہ میں پہل کیجیے »

I am sorry

20 مئی 2010 – 2:58 پی ایم

دیکھنے والوں نے تصدیق کی ہے کہ یہ ایک سچا ...

تبصرہ میں پہل کیجیے »

بھائی ملتان حسین کا ٹیلیفونک خطاب

20 مئی 2010 – 2:53 پی ایم

(نوٹ: چند روز قبل بھائی الطاف حسین نے پنجاب کے ...

تبصرہ میں پہل کیجیے »

کرکٹ یا گرگٹ؟

20 مئی 2010 – 2:45 پی ایم

کرکٹ تو بائی چانس ہی ہوتا ہے لیکن پاکستانی ٹیم ...

تبصرہ میں پہل کیجیے »

الٰہی! ان دوسرے’’ الہٰیوں‘‘ سے بچا

8 مئی 2010 – 4:10 پی ایم

یوں تو پرویزالٰہی کا شکریہ کہ وہ ملتان آئے اور ...

ایک تبصرہ »

آج کی باتیں

7 مئی 2010 – 12:31 اے ایم

لالو: یار کالو کیا کریں ہم۔ کاروبار کا بٹھا بیٹھ ...

تبصرہ میں پہل کیجیے »

لٹ الجھی سلجھا……

5 مئی 2010 – 2:27 پی ایم

یہ بچے بھی عجیب ہوتے ہیں کبھی کبھی تو لگتا ...

تبصرہ میں پہل کیجیے »

ہم واپسی پر کاٹ نہیں لیتے

4 مئی 2010 – 4:37 پی ایم

آخر کار ثانیہ مرزا پاکستان آہی گئیں میڈیا نے وہ ...

تبصرہ میں پہل کیجیے »

فلسفہ احساس

10 اپریل 2010 – 1:26 پی ایم

زندہ رہنے کے لئے انسان بھی کھاتا ہے اور جانور ...

تبصرہ میں پہل کیجیے »